پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ، فی لیٹر پیٹرول پر کتنے روپے سبسڈی ملے گی۔۔؟
پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ، فی لیٹر پیٹرول پر کتنے روپے سبسڈی ملے گی۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمۂ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے ہیں ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے اس رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیرِاعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمۂ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔منصوبے کے تحت صوبے میں 1 کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔اب تک 80 لاکھ سے زائد بائیکرز اس سکیم کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ 1980ء سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ صوبے میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔