اسلام آباد : ڈیزل قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ، 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند
ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث پاکستان ریلوے نے مختلف سیکشنز پر چلنے والی 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ بولان میل، خوشحال خان خٹک اور مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی اور سمن سرکار ایکسپریس بھی بند کردیا گیا، مونجوداڑو اور راوی ایکسپریس کی سروس بھی فیول اخراجات میں بچت کیلئے ٹرینیں بند کی گئیں۔ کم مسافروں کے باعث بھی ٹرین آپریشن متاثر ہوا، ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ فیول اخراجات میں بچت اور کم مسافروں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہونے پر ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔
Leave A Comment