تازہ ترین

جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مغل آئی ہسپتال کے قریب مبینہ طور پر ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے دو راہگیر لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی لڑکیوں کی شناخت عائشہ اور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

متاثرہ لڑکیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دونوں لڑکیوں کی ٹانگوں اور ناک کی ہڈیوں میں فریکچر آیا ہے، جس کے باعث وہ زیر علاج ہیں۔لواحقین نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

 واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement