بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں، مکانات اور دکانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو بچے شامل جبکہ زخمیوں میں4 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement