رحیم یارخان : پشتے کمزورہونے کے باعث ترنڈہ مائنرمیں30فٹ چوڑا شگاف
رحیم یارخان(أن لائن)پشتے کمزورہونے کے باعث ترنڈہ مائنرمیں30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا’درجنوں ایکڑزرعی اراضی فصلیں کماد وکپاس زیرآب آگئیں’ محکمہ آبپاشی کے عملہ نے مقامی زمینداروں کی مددسے نہرمیں پڑنے والے شگاف کوگھنٹوں جدوجہد کے بعد پرکردیا’ ترنڈہ مائنرمیں پشتے کمزورہونے کے باعث کنڈے والی کے نزدیک اچانک30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا’جس کے نتیجہ میں فصل کماد وکپاس کے علاوہ درجنوں ایکڑزرعی اراضی زیرآب آگئی’ اطلاع ملنے پرمحکمہ آبپاشی کاعملہ مشینری سمیت موقع پرپہنچ گیا جس نے مقامی افراد کی مددسے جدوجہد کے بعد ترنڈہ مائنر میں پڑنے والے شگاف کوپرکردیا۔
Leave A Comment