تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)تیزآندھی اوربارش نے تباہی مچادی’ درخت’بجلی کے کھمبے’ بل بورڈ’دیواریں گرنے سے تین خواتین جاں بحق’ سات سے زائدزخمی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’45سے زائد فیڈرٹرپ کرگئے۔  رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں مٹی کے طوفان آندھی اوربارش نے تباہی مچادی’بستی محسن الہ آبادکے رہائشی عبدالمجید کے گھرکی پردے کی دیوار گرنے سے دوبیٹیاں 15سالہ روبینہ اور17سالہ شبانہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں

اسی طرح قومی شاہراہ پرپراناٹول پلازہ چک7این پی میں تیز آندھی کے اعث گھرکی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کرنجمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی

ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں درخت’ بجلی کے کھمبے اوربل بورڈ گرنے سے زد میں آکرظاہریپر70سالہ لطیف احمد’ ملت چوک میں بل بورڈگرنے سے زدمیں آکرنامعلوم راہگیر’واکنگ ٹریک پردرخت گرنے سے خانپورکارہائشی29سالہ ارشاداحمد’ ودیگر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement