رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
رحیم یار خان(أن لائن)نوجوان موٹرسائیکل سوارتیزرفتاری کے باعث ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا’ موٹرسائیکلوں میں تصادم’ دوجاں بحق’
پہلاحادثہ گھوٹکی سندھ کے رہائشی22سالہ گل حسین کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں انتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے جانیوالی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا’ شدیدزخمی ہوجانے پرنوجوان گل حسین کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں گل حسین جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا
اسی طرح بستی حاجی احمد کارہائشی 36سالہ محمدساجد کوبھی موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں محمدساجد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
Leave A Comment