اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
جی ٹی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار جاں بحق ریسکیو زرائع کے مطابق ریلوے پھاٹک ون فور ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نامعلوم مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل نمبریBCU.8152 کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 38 سالہ موٹر سائیکل سوار حسین جاوید سکنہ وہاڑی جاں بحق ہو گیا، نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا.
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی.امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا. مقامی نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی اور نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے.
Leave A Comment