ہنگری : ٹریفک حادثات میں 8 غیر ملکی شہری ہلاک
ہنگری کے شمال مغربی شہر گیور کے قریب ایم ون موٹروے پر پیش آنے والے 2مختلف ٹریفک حادثات میں8 غیر ملکی شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ گیور-موشون-شوپرون کاؤنٹی پولیس نے بتایا کہ آسٹریا کی سرحد کے قریب واقع ہنگری کے قصبے ہیگیش ہالوم جانے والی موٹروے پر ٹرک سڑک کی مرمت کرنے والی مشین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پہلے حادثے کے باعث پیدا ہونے والی ٹریفک جام کے کچھ ہی دیر بعد نو افراد کو لے جانے والی ایک منی بس رکےہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق منی بس میں سوار 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ2 زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کر دیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا۔
ہنگری کے وزیر اعظم پیٹر ماگیار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حادثات میں ہلاک ہونے والے 8غیر ملکی شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Leave A Comment