رحیم یارخان : الیکشن ڈیوٹی پرجانے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی گاڑی الٹ گئی، 10 اہلکارزخمی
رحیم یارخان(أن لائن)آزادکشمیرالیکشن کاتیسرامرحلہ’ الیکشن ڈیوٹی پرجانے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی گاڑی الٹ گئی’ ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے 10 اہلکارزخمی’ تحصیل ہسپتال باغ منتقل’10اگست کوآزادکشمیرالیکشن کے تیسرے مرحلہ میں ڈیوٹی دینے کیلئے جانیوالے رحیم یارخان پیٹرولنگ پولیس سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے پیٹرولنگ پولیس کے10اہلکارشاہدگیلانی’ فیاض مشوری’ حسن بھٹی’ شاہدگھلو’ اشفاق’ اصغرکورائی’ محمدخلیل’ اورنگزیب’ اشفاق اورعرفان حیدر زخمی ہوگئے’ جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال باغ آزادکشمیرمنتقل کیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Leave A Comment