لاہور: ریکارڈیافتہ اشتہاری ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا
11مقدمات میں ریکارڈیافتہ اشتہاری ملزم عتیق الرحمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ اشتہاری فائرنگ،ہراساں،دھمکیاں دینےکےمقدمہ میں مطلوب تھا۔اشتہاری عتیق الرحمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔