تازہ ترین

لاہور میں ساندہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان خان کو ساندہ کے علاقے بند روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات ضلع چارسدہ سے لا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے ملزم عدنان خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement