تازہ ترین

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں 12 سے 15 دہشت گرد موجود ہیں، جس کے بعد جدید آلات اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔ جنڈوگا کے قریب پہاڑی علاقے میں خفیہ نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی، جس کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement