لاہور : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
لاہور میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ تین گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لائن لاسز کی زیادہ شرح کے باعث اعلانیہ اور غیر اعلانیہ دونوں طرح کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔لیسکو کے مطابق سسٹم پر بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 3600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (NPCC) سے فراہمی صرف 3100 میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہو گیا ہے۔اسی فرق کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش شروع ہو گئی ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سسٹم پر تقریباً 800 میگاواٹ اضافی ڈیمانڈ بھی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
شہریوں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave A Comment