پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 898 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 841 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 343 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment