تازہ ترین

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہو گیا۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بدلتی صورتحال کے باعث فضائی سرگرمیاں ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 جبکہ پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں کی تعداد میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ 

Leave A Comment

Advertisement