لاہور: ڈکیتی کی واردات ، 2 ڈاکو شہری سے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار
شیراکوٹ کے علاقے میں ڈکیتی بڑی واردات ، 2 ڈاکو شہری سے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر شہری اصغر کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بیگ چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری اصغر پر فائرنگ کی، متاثرہ شہری کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جناح ہسپتال آمد،زخمی شہری کی عیادت کی اور ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔