لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پتنگ بازی اور اسموگ خلاف ورزیوں پر فوری کارروائیاں
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبہ بھر میں سرویلنس جاری رکھتے ہوئے سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے ایمرجنسی 15 کالز، کرائم ہاٹ اسپاٹس، پتنگ بازی اور اسموگ خلاف ورزیوں پر فوری کارروائیاں کیں ہیں۔ گزشتہ 2 روز کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون ٹیم کی جانب سے پتنگ بازی کی نشاندہی پر فیلڈ پولیس کی بروقت کارروائیاں جاری رہیں ،شاد باغ اور یوحنا آباد میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی پر فوری قانونی کارروائی کی۔ اسکے علاوہ اسلام پورہ میں ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نشاندہی پر خلاف ورزی پر قانونی ایکشن یقینی بنایا گیا ۔گجومتہ اور جوبلی ٹاؤن فیکٹری ایریا کے قریب ڈرون کے ذریعے دھوئیں کی نشاندہی پر متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کی،بند روڈ، بھگت پورہ رنگ روڈ اور چائنہ سکیم میں بھی دھوئیں کی نشاندہی پر بروقت قانونی کارروائی کی گئی ۔نیازی اڈا شیراکوٹ میں غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ڈرون نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی ۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہےکہ سیف سٹی کی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیلڈ فورسز کی کارکردگی میں بہتری اور بروقت فیصلوں میں مدد حاصل ہو رہی ہے۔