لیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ، 370 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے
لیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، بارش کے باعث لیسکو کے 370 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ قلعہ گجر سنگھ، گلبرگ،شالیمار ،باغبانپورہ،لکشمی چوک،لٹن روڈ، انارکلی،سمن آباد، گلشن راوی،شاہدرہ،بادامی باغ، قلعہ محمدی، مزنگ،ریلوے روڈ،گڑھی شاہو،والٹن روڈ،آر اے بازار ,کاہنہ،اچھرہ، سبزہ زار،گجومتہ،بیدیاں روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش سے شہری پریشان ہیں۔
Leave A Comment