تازہ ترین

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے جاری میگا پراجیکٹس کا دورہ کیا، نیلا گنبد پارکنگ پلازہ، ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور دربار اپ گریڈیشن منصوبے کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نواز شریف کو جاری منصوبہ جات پر بریفنگ دی، جبکہ کمشنر لاہور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی اور چیف انجینئر ٹیپا بھی  ان کے ہمراہ تھے ۔نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران منصوبہ جات سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں ہر منصوبے کی پراگریس رپورٹ بھی پیش کی گئی۔انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement