لاہور :حوالہ ہنڈی ،کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران محمد علی منیر اور نادر کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم محمد علی منیر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضے سے 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔
ملزم نادر کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی مصنوعات کا اسٹاک رکھنے اور انہیں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment