اوکاڑہ : پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار، دو فرار
تھانہ چوچک کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معمول کی گشت کے دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے فرار ہو کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ساتھی شریف عرف شیرا زخمی ہو کر گر پڑا جسے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے ایک اور ملزم صابر کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment