تازہ ترین

پنجاب بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جائے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔  لاہور میں مہم کا دورانیہ 7 روز ہوگا، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ مہم 4 روز تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ صوبے کو پولیو فری بنانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔مہم کی کامیابی کے لیے 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔