تازہ ترین

لاہور میں بادامی باغ پولیس کے دورانِ پٹرولنگ مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ریلوے پھاٹک کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔مچھلی منڈی کے قریب فرار ہونے والے ملزمان موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔ اس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم ڈکیتی، چوری اور گینگ چھینا جھپٹی سمیت 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement