تازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم 23 فروری 2026 سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

مزید برآں، اساتذہ کیلئے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تاکہ پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ سی ای اوز کو سخت مانیٹرنگ اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement