پنجاب : عید الاضحیٰ پر صفائی آپریشن کا ریکارڈقائم
پنجاب میں عید الاضحیٰ پر صفائی آپریشن کاتاریخی ریکارڈ قائم کر دیاگیا-ستھرا پنجاب ٹیم نے گزشتہ سال بننے والا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے-ستھرا پنجاب ٹیم نے چاند رات اور عید کے تینوں روز 3لاکھ 76ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور کوڑا اٹھانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے-2025میں ستھرا پنجاب نے 3لاکھ 57ہزار ٹن آلائشیں،باقیات اور کوڑا کرکٹ ا کٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا-ستھرا پنجاب ٹیم نے چاندرات میں 55ہزار، عید کے پہلے روز 126188 دوسرے روز113233 اور تیسرے 82163 ٹن آلائشیں اور باقیات وغیرہ اٹھائیں ,صوبہ بھر میں گھر گھر آلائشیں اور باقیات اٹھا کرمقررہ کلیکشن پوائنٹ پر پہنچائی گئیں
صوبہ بھر میں ہر کلیکشن پوائنٹ پر جمع آلائشیوں کو مقررہ ڈمپنگ سائیٹ میں محفوظ طریقے سے تلف کیاگیا-صوبہ بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب ورکرز کے گھر گھر پہنچنے پر عوام نے اظہار اطمینان کیاہے-عوا م نے باقیات اور آلائشیں بروقت اور فوری اٹھانے پر وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا-
عید صفائی آپریشن کے دوران تمام کمشنر،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرنگرانی کے لئے خود فیلڈ میں موجود رہے -صوبائی،ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ کی گئی-پہلی مرتبہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کیمروں کا آلائشیں اور باقیات کی نشاندہی کے لئے بھرپور استعمال کیاگیا