لاہور : کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ
کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا ہے جہاں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے2 نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ہندال میں کرکٹ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 2نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔