بسنت کی آمد، پتنگ سازوں کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل، کائٹ ایسوسی ایشنزنے ملک کے دیگرحصوں سے بھی پتنگیں منگوانے کی اجازت مانگ لی
بسنت کی آمد کے ساتھ ہی پتنگوں کی طلب میں زبردست اضافہ ہوگیا جس کے پیش نظر پتنگ سازوں کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا۔کائٹ ایسوسی ایشنزنے ملک کے دیگرحصوں سے بھی پتنگیں منگوانے کی اجازت مانگ لی،ضلعی انتظامیہ نے تجاویز پر غور شروع کر دیا۔ کائٹ مینوفیکچررزکاکہنا ہے کہ 2 دہائیوں بعد بسنت کی آمد سے طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،باہر سے پتنگیں منگوانے کی اجازت ملنے پر نرخ بھی قابو میں رہیں گے۔پتنگیں وڈورمنگوانے کی حتمی اجازت حکومتی گرین سگنل سے مشروط ہے،ذرائع ضلعی حکومت کے مطابق طلب اور اسٹاک کے پیش نظر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کے ساتھ اجلاس میں بھی مطالبہ دہرایا۔کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت پتنگ، ڈورکے استعمال اور کاروبار کی صرف لاہور میں اجازت ہے۔