تازہ ترین

پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں دی گئی یقین دہانی عملی اقدام میں بدل ڈالی ، جس کے تحت ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے  ملزمان گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔
 ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان میں خاتون مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی۔ ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔ بعد میں ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔