تازہ ترین

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی پارکنگ میں شہریوں سے زائد فیس وصول کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچ گئے اور پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات کی تصدیق ہونے پر3 افراد کو گرفتار کروا دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناجائز طور پر اضافی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر شہریوں نے بروقت کارروائی پر ڈی سی لاہور علی اعجاز اور اے سی ماڈل ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملتا ہے اور قانون کی بالادستی قائم ہوتی ہے۔