تازہ ترین

جی او آر گیٹ حملہ کیس میں حماداظہر ،زبیر خان نیازی سمیت 7ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس تحقیقات میں پیش نہیں ہو رہے،ملزمان پولیس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہے ،عدالت نے حماداظہر ،زبیر خان نیازی سمیت 7ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔