لاہور : کاہنہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، غیر قانونی تھیٹر سے 15 مرد و خواتین گرفتار
کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاچھا روڈ پر واقع ایک غیر قانونی تھیٹر پر چھاپہ مار کر 15 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تھیٹر میں مبینہ طور پر فحش حرکات اور ڈانس پارٹی جاری تھی، جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔