تازہ ترین

پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے، ریاست شہریوں کو آزادانہ زندگی جینے کے حقوق دیتی ہے۔ حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرناک اقدام ہے۔عدالت درخواست کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے اور ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔