تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثہ کے  ملزم کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ حادثے کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام خراب ہوا، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ وکیل مدعی نے کہاکہ ملزم نے ایجنٹس کا نمائندہ بن کر لوگوں سے پیسے بٹورے،ملزم خود بیرون ملک گیا ہی نہیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ چلے جاتا تو اچھا تھا، احساس تو ہوتا کہ ڈوبنا ہوتا کیا ہے،وکیل نے کہا کہ ملزم 15ماہ سے جیل میں ہے، ایف آئی اے نے تاحال چالان جمع نہیں کرایا، ملزم کا سابقہ کوئی ریکارڈ نہیں ، عدالت ضمانت منظورکرے،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔