تازہ ترین

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بجلی، ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے عملہ محدود کرنے سمیت اہم فیصلے کیے ہیں۔ اہم فیصلے مشرق وسطیٰ (ایران جنگ) سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لیے گئے ہیں۔ سرکاری دفاتر اب صرف پیر سے جمعرات (4 دن) کھلے رہیں گے۔ اِسی طرح جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جب کہ بینکوں، ہسپتالوں، صنعت اور زراعت جیسے ضروری شعبوں پر یہ اطلاق نہیں ہوگا۔)

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق دفاتر میں ایک وقت میں صرف 50 فیصد عملہ حاضر ہوگا،باقی 50 فیصد ورک فرام ہوم (گھر سے کام) کرے گا۔پہلا گروپ 50 فیصد پہلے دو دن (مثلاً پیر-منگل) دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا، دوسرا گروپ اگلے دو دن (بدھ-جمعرات) دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا۔ ورک فرام ہوم ماڈل نافذ کرنے کی تیاری مکمل ہے، اہم وزارتوں اور محکموں میں نئے شیڈول کا اطلاق کل سے شروع ہو گا۔