نواز شریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا ۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ہمراہ تھے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعید نےمنصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایئر پورٹ پر راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی، اسٹیٹ لاؤنج کو تعمیر نو کے بعد جدید اور خوبصورت شکل دی گئی۔