تازہ ترین

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ جنوری میں نواز شریف کینسر اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی کام شروع کردے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید کینسر اسپتال بنائے جارہے ہیں۔ مریم نواز جنوری میں سرگودھا میں کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح کریں گی۔ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز سے ہزاروں افراد اپنا علاج کرارہے ہیں، لوگوں ان کی دہلیز پر ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔