تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں اور غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 38 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رہائشی آبادیوں، گلی محلوں اور شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 38 افراد کو گرفتار جبکہ 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement