کراچی: آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار
کراچی میں جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھیلانے اور چیرپھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔جانوروں آلائشیں پھیلانے اور پھاڑنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 4 افراد کو ماڈل کالونی سے، 5 کو جیل چورنگی، 4 کو گلشن اقبال، 2 کو جمشید کوارٹرز، 3 کو سولجر بازار اور مائی کلاچی روڈ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ضلع کیماڑی میں 8 افراد کو گرفتار کرکے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن اور سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ملزمان جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر چیر پھاڑ کر رہے تھے۔