قلعہ سیف اللّٰہ میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق
قلعہ سیف اللّٰہ میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے بختیار اڈہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کاواقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔