سوات :نشئی شوہر کی فائرنگ ، بیوی جاں بحق ،بھابھی زخمی، پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا
نشئی شوہر کی فائرنگ ، بیوی جاں بحق ،بھابھی زخمی، پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔ سوات میں مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں شوہر نے بیوی اور بھابھی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کی بھابھی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم نے بعدازاں خود پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔