لاہور : جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 15 سالہ بچی اغوا
جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 15 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا۔بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی گھر سے مارکیٹ گئی اور واپس نہیں آئی، شبہ ہے نامعلوم ملزمان نے بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔پولیس نے زینب کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کی تلاش کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔