شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا۔پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیکر چاروں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ ڈی ایس پی گجرپورہ نعیم انور کی مدعیت دفعہ 155/C سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔