تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے کے الزام میں تھانہ ڈیفنس اے میں تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔مقدمات ماہ رخ عارف نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیے گئے، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہو سکے۔ مدعیہ نے خود کو کینسر کی مریضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جائیداد فروخت کرنے کے لیے ثاقب چدھڑ اور اکبر خان سے رابطہ کیا تھا۔ مدعیہ کے مطابق ڈیوس روڈ پر واقع تقریباً 60 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کا سودا طے پایا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے لیے 9،9 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک دیے گئے، تاہم اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث تینوں چیک ڈس آنر ہو گئے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے ادائیگی سے انکار کر دیا۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر چیک ڈس آنر کے تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس تاحال ثاقب چدھڑ کو گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement