تازہ ترین

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

سچل کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 55 سالہ واہیندو ولد منڈو کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او  نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔جبکہ مقتول کے سر پر گولی لگی تھی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں اور حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

بھنیس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب فائرنگ 30 سالہ محسن زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

کھارادر کتیانہ میمن اسپتال کے قریب گولی لگنے سے 26 سالہ رابعہ زوجہ مختیار زخمی ہوگئی۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

کنیز فاطمہ اسکیم 33 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص کار میں سوار تھا۔شناختی کارڈ کے مطابق متوفی کی شناخت وانھینوں ولد ہوندو کے نام سے ہوئی جو تحصیل چھاچھرو ضلع تھرپارکر کا رہائشی تھا۔

Leave A Comment

Advertisement