لاہور: کارکی ٹکرسےکمسن بچہ جاں بحق
لاہورمیںڈیفنس بی الفلاح ٹاؤن میں کارکی ٹکرسےکمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی بچے کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور بچے کی تشویشناک حالت دیکھ کر موبائل فون پر کسی کو اطلاع دیتا ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور معتصم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہےاورواقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔