تازہ ترین

اظہر نوید کے بیٹے کا شہری پر تشدد، اظہر نوید کا بیٹا شہری کو اغوا کر کے قربان لائنز لے گیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کر کے قربان لائنز لے گئے۔ حمزہ خان اور ایک نامعلوم اپنے آپ کو پولیس آفیسر کہہ کر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے میرے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کروا کے ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement