لاہورسمیت پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز بند، الرٹ جاری
لاہورسمیت پنجاب میں دھند نے شاہراہیں دھندلا دیں جس کے باعث موٹر ویز بند کر کے الرٹ جاری کردیا گیا۔ موٹروے ایم- 3 فیض پور سے جڑانوالہ، موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 5-ملتان سے ظاہر پیر، اور ملتان سے سکھر تک دھند کے باعث بند کردی گئیں۔موٹروے ایم -5 ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند کردی گئیں۔