پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
لاہور سمیت پنجاب کےکئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالا تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ان کے علاوہ لاہور کے ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔