تازہ ترین

قومی ایئر لائن نے لاہور سے بھی لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہو گی، لاہور سے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔  6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، لندن قومی ایئر لائن کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے۔پروازوں کی شروعات سے برطانیہ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی، پابندی سے قبل قومی ایئر لائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔